ہم ملک کو اس بحران سے نکالیں گے، قوم ہمیں بھرپور مینڈیٹ دے گی: رانا ثناء اللّٰہ

 ہم ملک کو اس بحران سے نکالیں گے، قوم ہمیں بھرپور مینڈیٹ دے گی: رانا ثناء اللّٰہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کو اس بحران سے نکالیں گے، قوم ہمیں بھرپور مینڈیٹ دے گی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام امیدواروں نے بڑے ڈسپلن کا مظاہرہ کیا، سب امیدوارں نے اپنے حق کی بات کی، کسی سے متعلق غلط بات نہیں کی۔اُن کا کسی بھی سیاسی جماعت کا نام لیے بغیر کہنا تھا کہ تم خود ہی سازشی ہو، اپنے خلاف خود سازش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن مکمل طور پر الیکشن کے لیے تیار ہے، کارکن پُرجوش ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer