ویب ڈیسک: ترکیہ میں ایک بار پھر 5.1 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیا گیا ہے۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
جرمن ریسرچ سنٹر جیو سائنسسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ واضح رپے کہ اس سے قبل 7 اور 8 مارچ 2023 کو ترکی میں 7.8 شدت کے ہولناک زلزلے میں 50 ہزار 783 لوگ جاں بحق جبکہ 1 لاکھ سے زائد زخمی ہوئے تھے۔