لاہور ایئرپورٹ بند

 لاہور ایئرپورٹ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( نبیل ملک) لاہور ایئرپورٹ شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا، حد نگاہ 10 میٹر رہ گئی، رن وے اور اطراف ہوا میں نمی صفر، ہوا کی رفتار بھی صفر، آنے جانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوکررہ گیا۔

تفصیلات کےمطابق رواں سال لاہور ایئرپورٹ اور اطراف میں دھند نےپہلی اور دھماکے دار انٹری دے ماری، لاہور ایئرپورٹ اور اطراف شدید دھند کی وجہ سے ایئرپورٹ بند کردیاگیا، حد نگاہ 10 میٹر رہ گئی، رن وے اور اطراف ہوا میں نمی صفر جبکہ ہوا کی رفتار بھی صفر ریکارڈ کی گئی، ہوا کی رفتار صفر ہونے سے دھند رن وے پر ٹھہر گئی،آنے جانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثرہوکررہ گیا۔

ترکش ایئر کی استنبول سے آنے والی پرواز 714 کو اسلام آباد بھجوا دیا گیا،پی آئی اے کی مسقط سے آنے والی پرواز پی کے 230 کو بھی اسلام آباد بھجوا دیا گیا جبکہایئربلیو کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 431 کو بھی اسلام آباد بھجوا دیا گیا،تینوں پروازیں شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کر سکیں، دھند کے باعث ترکش ایئر کی استنبول جانے والی پرواز 715 بھی تاخیر کا شکار ہے۔

علاوہ ازیں سیرئین ایئر کی کراچی سے آنے والی پرواز 520 منسوخ،سیرئین ایئر کی کراچی جانے والی پرواز 521 منسوخ،ایئربلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410 منسوخ اورایئربلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز 411 منسوخ کردی گئی،بڑے رن وے کی مرمت کے باعث چھوٹا رن وے استعمال کیا جا رہا ہے، لاہور ایئرپورٹ کے چھوٹے رن وے پر فوگ لائٹس بھی نصب نہیں ہیں۔

ایئرپورٹ داخلی گیٹ سمیت پارکنگ اور لاونجز میں بے ہنگم رش لگ گیا،مسافروں کا سامان لانے لے جانے والی ٹرالیاں کم پڑ گئیں،رش کے باعث انتظامیہ لائن بنوانے میں ناکام ہوگئی،سکیورٹی چیکنگ کاؤنٹرز پر لمبی لائنیں لگ گئیں، اے این ایف، کسٹمز، ایئرلائن بورڈنگ اور امیگریشن کاؤنٹرز پر بھی رش ہی رش ہے،آنے جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامناہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer