ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سفاکیت کی انتہا، باپ نے معصوم بچی کو بھی نہ چھوڑا

سفاکیت کی انتہا، باپ نے معصوم بچی کو بھی نہ چھوڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: فیکٹری ایریا میں سفاکیت کی انتہا، باپ نے پھوپھا کے ساتھ ملکر پانچ ماہ کی معصوم بچی کو معمولی جھگڑے پر چھت سے پھینک کر مار دیا، ماں ننھی بچی سے بچھڑنے کے غم پر دہائیاں دیتی رہی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پانچ ماہ کی ننھی بینش کے قتل کا واقعہ فیکٹری ایریا کے علاقے ایل ڈی اے کالونی میں پیش آیا، جہاں شراب کے نشے میں دھت بچی کے باپ اور پھوپھا نے معمولی تلخ کلامی پر بینش کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منقتل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

 بچی کے قتل پر ماں غم سے نڈھال ہے پسند کی شادی کی لیکن شوہر سے کبھی بنی نہیں تو اس نے جھگڑے پر بیٹی کو مار دیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے والد نوید اور پھوپھا سنی مسیح کو گرفتارکرلیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔

             

Shazia Bashir

Content Writer