میٹروپولیٹن کارپوریشن اسپیشل سکواڈ کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن

میٹروپولیٹن کارپوریشن اسپیشل سکواڈ کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: میٹروپولیٹن کارپوریشن اسپیشل سکواڈ کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، شہر کی ماڈل و مرکزی شاہراہوں سے چھے ٹرک سامان قبضے لے لیا گیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اسپیشل سکواڈ نے عالمگیر روڈ اسلام پورہ، نیلی بار چوک، ساندہ روڈ ،ایم او کالج روڑ، مولانا شوکت علی روڑ اور جناح ہسپتال کے اطراف سے تجاوزات قبضے میں لے لی گئیں.  چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل اورمیٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا کمشنروایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن ریٹائرسیف انجم کی ہدایت پرتجاوزات کےآپریشن جاری ہے.

چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری نے کہا کہ مرکزی شاہراہوں کی دکانوں کےباہر لگی تجاوزات قبضےمیں لے لی گئیں، ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کا کہنا تھا کہ کاؤنٹرز20عدد، کرسیاں 46عدد، ریڑھیاں15عدد، سٹالز پر مشتمل چار ٹرک سامان قبضے لیا گیا۔

تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی تھی، شہرکی ماڈل شاہراہوں اور مرکزی شاہراہوں سےبیک وقت تجاوزات قبضے میں لی جارہی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer