سبزی منڈیوں میں نیلامی کی نگرانی کا فیصلہ

سبزی منڈیوں میں نیلامی کی نگرانی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صنعت، خوراک، زراعت، لائیو سٹاک اور اطلاعات کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، کمشنر لاہورسمیت متعلقہ افسروں نے شرکت کی، اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ اشیاء خورونوش کی قیمتوں، طلب اور رسد کی موثر نگرانی کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے، انہوں نے کمشنر کو متعلقہ صوبائی محکموں کی مشاورت سے 24 گھنٹے میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

چیف سیکرٹری نے کہاکہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ چھوٹے دکانداروں کی بجائے ہول سیلرز پر کڑی نظر رکھی جائے۔

چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھاکہ قیمتوں میں استحکام کیلئے طلب اور رسد پر کڑی نظر رکھی جائے اور سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مکمل نگرانی کی جائے، ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

Sughra Afzal

Content Writer