(عمران یونس) فوڈ بزنس سے وابستہ 3 ہزار 846 افراد نے صرف نومبر کے مہینے میں پی ایف اے میڈیکل سکریننگ لیب رابطہ کیا، 3 ہزار 362 افراد کے میڈیکلز کلیئر جب کہ 484 افراد مختلف بیماریوں کا شکار پائے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی میڈیکل سکریننگ لیب کی نومبر 2018 کی رپورٹ کے مطابق پی ایف اے ہیڈ کوارٹر میں قائم فوڈ اتھارٹی میڈیکل لیبز میں 3 ہزار 846 افراد کی سکریننگ کی گئیں۔ چیکنگ کے دوران 3 ہزار 362 افراد کے میڈیکلز کلیئر پائے گئے۔ رپورٹ میں 484 افراد مختلف بیماریوں کا شکار پائے گئے۔
ماہ نومبر کی سکریننگ رپورٹ کے مطابق 316 افراد ٹائیفائیڈ کی بیماری میں مبتلا پائے گئے، 36 افراد ٹی بی، ہیپاٹائٹس بی 58 جب کہ 74 افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکار پائے گئے۔
کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق خوراک کا کاروبار کرنے والوں کا صحت مند ہونا بے حد ضروری ہے۔ بیمار فرد کا براہ راست خوراک سے منسلک ہونا موذی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔
متاثرہ افراد براہ راست خوراک تیار کرنے کے علاوہ دوسرے شعبوں میں کام کرسکتے ہیں، فوڈ ورکرز کے پاس پنجاب فوڈ اتھارٹی میڈیکل رپورٹ کا ہونا لازم ہے۔