دو روزہ پاک چائنہ زرعی نمائش سی اے سی شروع

 دو روزہ پاک چائنہ زرعی نمائش سی اے سی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) چوتھی دو روزہ پاکستان چائنہ زرعی نمائش سی اے سی کی افتتاحی تقریب، صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد نے خصوصی شرکت کی، صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر میں منعقدہ دو روزہ پاکستان چائنہ زرعی نمائش کی افتتاحی تقریب میں لاہور چیمبر کے صدرالماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل اور پاکستان انجینرنگ کونسل کے چیئرمین جاوید سلیم قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ زرعی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے اس لئے حکومت اور نجی شعبے کو چاہیئے کہ وہ زرعی شعبے کی ترقی کے لئے اقدامات کرے، کاشتکاروں کو سستے داموں زرعی مشینری سمیت دیگر اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پاکستان انجینرنگ کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہماری بد قسمتی ہے کہ پاکستان زرعی ملک کہلاتا ہے لیکن زراعت صرف پنجاب میں ہی نظر آتی ہے، کیونکہ چھوٹے کاشتکاروں کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا، سابقہ حکمرانوں کی دلچسپی صرف اور صرف میڑو اور اورنج لائن ٹرین بنانے پر تھی۔

صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد کا کہنا تھا کہ زراعت کی بہتری کے حوالے سے جو سفارشات پیش کی گئی ہیں، وزیراعظم کے تعاون سے ضرور پوری کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw