ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’عوام کی فلاح وبہبود کے نئے ریکارڈ بنائیں گے‘‘

’’عوام کی فلاح وبہبود کے نئے ریکارڈ بنائیں گے‘‘
کیپشن: City42 - CM Punjab Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میں اور میری ٹیم دن رات کام کرکے عوام کی فلاح وبہبود کے نئے ریکارڈ بنائیں گے۔ عوام سے کیے گئے خدمت کے وعدے نبھائیں گے۔ وزیر اعظم کے100روزہ پلان کے اہداف پورے کرینگے۔ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے اہداف مقرر کر لئے ہیں۔ عوام کی توقعات کو پورا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب حکومت درست سمت میں کام کر رہی ہے۔ لائیوسٹاک میں وزیراعظم کے ویژن کے مطابق تبدیلیاں لائیں گے۔ متعدد نئے قوانین اور ترامیم  100روزہ پلان پر عمل درآمد کا حصہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے ازالے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے بہت سی توقعات ہیں، انہیں پورا کریں گے۔  ہماری توجہ کا محور پنجاب کا عام آدمی ہے۔ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کو نئی جہت دیں گے۔ دیہی اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ دے کر روزگار مہیا کریں گے۔ جدید ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ لینے والے نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق روزگار میسر ہوگا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں۔عمران خان پاکستانی قوم کو حقیقی منزل تک لے کر جائیں گے۔ قوم عمران خان کو انقلابی رہنما کے طور پر یاد رکھے گی۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے ازالے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

Sughra Afzal

Content Writer