ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ  کا نیا ویزا بانڈ پروگرام آج سے نافذ العمل؛ پاکستان کو استثنیٰ حاصل

امریکہ  کا نیا ویزا بانڈ پروگرام آج سے نافذ العمل؛ پاکستان کو استثنیٰ حاصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امریکہ  کا نیا ویزا بانڈ پروگرام آج سے نافذ العمل ہو گیا۔امریکہ کے نئے ویزا بانڈ پروگرام میں پاکستان شامل نہیں ہے۔

پروگرام کا حصہ نہ ہونے سے پاکستانی شہریوں پر 20 ہزار ڈالر ویزا ضمانت کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔امریکہ نے 50 ممالک کے لیے ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل کر دیا۔

بنگلہ دیش اور نیپال فہرست میں شامل ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت مستثنیٰ ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی قونصلر افسران مخصوص درخواست گزاروں سے 10 سے 20 ہزار ڈالر تک بانڈ طلب کر سکیں گے، ویزا بانڈ صرف منتخب درخواست گزاروں پر کیس ٹو کیس بنیاد پر لاگو ہوگا،پائلٹ پروگرام سے ویزا زیاد المدتی قیام میں نمایاں کمی آئی۔2024 میں شامل ممالک کے 45 ہزار سے زائد اوور اسٹے ریکارڈ کیے گئے۔

ویزا شرائط پوری کرنے اور بروقت واپسی پر بانڈ کی رقم واپس کر دی جائے گی، اوور اسٹے یا ویزا خلاف ورزی کی صورت میں بانڈ ضبط کیا جا سکے گا،پاکستان ویزا بانڈ پروگرام میں شامل ممالک کی فہرست میں موجود نہیں ہے۔