علی رامے:پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری کالجوں کے لیے ایک ارب 54 کروڑ روپے مالیت کے ضلعی ترقیاتی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
اس پیکج کے تحت کالجوں میں بنیادی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو بہتر اور جدید تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ منصوبے سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم سرکاری کالج مستفید ہوں گے۔
پی اینڈ ڈی بورڈ کے مطابق ترقیاتی پیکج کے تحت کالجوں میں فرنیچر، سائنس لیبارٹریز، آئی ٹی لیبز، سکیورٹی انتظامات اور دیگر بنیادی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا، جبکہ تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بھی مختلف منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے لیے منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری محکمہ مواصلات کو سونپ دی گئی ہے،ضلعی ترقیاتی پیکج کے ذریعے سرکاری کالجوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے گا ۔