ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مبشر حسین:حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا، جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس اور مجالس کا انعقاد ہوگا۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

کراچی میں چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس مارٹن روڈ امام بارگاہ سے برآمد ہو کر نشتر پارک پہنچے گا، جہاں صبح 10:30 بجے مرکزی مجلس منعقد ہوگی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے روانہ ہوگا اور سر شاہنواز بھٹو روڈ، فادر جیمز روڈ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ اور پریڈی اسٹریٹ سے گزرتا ہوا دوبارہ ایم اے جناح روڈ کے راستے امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس کریں گے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس کے آغاز کے ساتھ ہی ٹریفک کو سولجر بازار، کوسٹ گارڈز اور انکل یاسر چوک سے جوبلی کی جانب موڑ دیا جائے گا، جبکہ ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک کو لسبیلہ، نشتر روڈ اور گارڈن کے راستے بھیجا جائے گا۔ لیاقت آباد سے آنے والی گاڑیوں کے لیے ڈاک خانہ، پرانی سبزی منڈی اور یونیورسٹی روڈ متبادل راستے ہوں گے۔ اسی طرح اسٹیڈیم سے آنے والے شہری نیو ایم اے جناح روڈ، کشمیر روڈ، شارع قائدین اور شارع فیصل استعمال کر سکیں گے، جبکہ نیشنل ہائی وے سے شہر آنے والی ٹریفک کو راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، حسن اسکوائر سے سائٹ کی جانب جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ گرو مندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر کسی بھی چھوٹی یا بڑی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔