وسیم عظمت: کیا لاہور میں اربن فلڈ آج آئے گا؟
ارے نہیں، یوں ہی نہ ڈر جایا کیجئے۔ خوف زدہ کرنے والی ہوائیاں اڑانے والوں کی پیشین گوئیوں کے برعکس آج لاہور میں بادل تو آئیں گے لیکن برسیں گے نہیں۔
آج لاہور میں بارش اول تو ہو گی نہیں، اگر خدا مہربان ہوا، بارش ہو گئی تو یہ معمولی نوعیت کی ہو گی جس سے شہر بھر میں کسی کو کوئی خاص پریشانی نہیں ہو گی۔
کل پیر کے روز لاہور کے آسمان پر بادل کم تھے، دھوپ زیادہ رہی، بادل آتے رہے اور جاتے رہے، بارش نہیں ہونا تھی نہیں ہوئی۔ آج منگل کے روز آسمان پر بادلوں کی تعداد کچھ برھے گی لیکن ہو گا وہی جو کل ہوا تھا ، بادل آتے رہین گے، سورج کا چہرہ کچھ دیر کیلئے چھپا کر جاتے رہیں گے۔ بارش ؟ ارے نہیں!
اربن فلڈ آج نہیں آئے گا تو کب آئے گا؟ جنہیں بعض لوگوں کا پھیلایا ہوا خوف زیادہ تنگ کرتا ہے وہ اپنے گھروں کی چھتوں کے پرنالے درست کروانے پر کچھ پیسے خرچ کر ڈالین، اس سے ان کے دل کو کچھ تسلی ہو گی، باقی اللہ پر چھوڑ دیجئے، اللہ چاہیں گے تو اربن فلڈ اور دریاؤں میں سیلابوں سے انسانی آبادیوں کو نقصان پہنچنے کی پیشین گوئیاں بیچنے والوں کی پیشین گوئیاں پوری نہیں ہوں گی۔