ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق سے خفیہ شادی ؟ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے خاموشی توڑ دی

سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق سے خفیہ شادی ؟ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کا ماضی میں کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر ردعمل سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر بات کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2010 میں تمنا اور ویرات  کوہلی کی ایک کمرشل شوٹ کی تصویر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئی تھیں۔

 ویرات کوہلی سے منسوب افواہوں پر تمنا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ  مجھے بہت برا لگتا ہے کیونکہ میں ان سے صرف ایک دن کے لیے ملی تھی۔ شوٹ کے بعد نہ کبھی بات ہوئی، نہ ملاقات ہوئی۔

اسی طرح 2020 میں سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق سے متعلق گردش کرتی دوسری افواہ یہ تھی کہ تمنا نے ان سے خفیہ شادی کر لی ہے۔