ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کےمختلف مقامات سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

 شہر کےمختلف مقامات سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور شہر کےمختلف مقامات سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق داتا دربار سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، اس کے علاوہ لاری اڈا کے جنرل بس سٹینڈسے 40سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ مینار پاکستان گیٹ نمبر5 کے قریب فٹ پاتھ کنارے سے 30سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ یکی گیٹ ہسپتال کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالےتمام افرادنشےکےعادی ہیں۔ پولیس نےکارروائی کرکےلاشیں مردہ خانےمنتقل کرادیں۔