چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس،تحریک انصاف کا ایک اوریوٹرن

چیف الیکشن کمشنر،ریفرنس،تحریک انصاف، سپریم جوڈیشل کونسل،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر یوٹرن لے لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ تحریک انصاف نےچیف الیکشن کمشنرکےخلاف ریفرنس واپس لے لیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ ریفرنس رجسٹرارآفس میں جمع کرانےکےبعد فوراً واپس لے لیا گیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ریفرنس کےمسودے میں ترمیم کرکے دوبارہ جمع کروایا جائے گا۔ تحریک انصاف ریفرنس میں مزید قانونی پہلوؤں کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔