کورونا ایس او پیز،شہریوں اور دکانداروں نے پابندیوں کی دھجیاں اڑا دیں

کورونا ایس او پیز،شہریوں اور دکانداروں نے پابندیوں کی دھجیاں اڑا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہزیب شہزاد)کورونا کے پھیلائو کا خدشہ! ضلعی انتظامیہ شہر میں کورونا  ایس او پیز پر عمل کروانے میں ناکام ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق دکانداروں اور شہریوں نے پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا ، چونگی امرسدھو، فیروز پور روڈ پر ایس او پیز کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ ایس او پیز کے مطابق بازاروں کو 8 بجے بند کرنے کے احکامات ہیں تاہم متعدد علاقوں میں بازار انتظامیہ اور گاہکوں نے ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔ کپڑے ، جوتے اور عینکوں کی دکانیں کھلی  رہنا معمول بن گیا ہے۔ الیکٹریکل اشیا، گفٹ شاپس، برتن اور فرنیچر کی دکانیں بھی بند نہ ہو سکیں جبکہ شہری ماسک کا استعمال کرتےہیں اور نہ ہی سماجی فاصلہ بر قرار رکھا جاتاہے۔

 واضح رہے کہ محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز کےاوقات رات 8 بجے تک ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار چھٹی کے دن تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔