ملک کے مختلف علاقوں میں زلزنے کے جھٹکے؛ شدت5.3 ریکارڈ

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزنے کے جھٹکے؛ شدت5.3 ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڑ کی گئی،  اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق ملک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،پشاور سمیت خیبر پختو نخواہ کے مختلف اضلاع میں زلرلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،‎ زلزلےکی شدت 5.3 ریکارڑ کی گئی,اب تک کی اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم اے کے کنڑول روم کو کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی.

پی ڈی ایم اے  کے مطابق تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم مکمل فعال ہے,اطلاعات کےمطابق زیرزمین گہرائی 159کلومیٹر ریکارڈکی گئی، زلزلہ کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا،زلزلے 159کلو میٹر زیر زمین محسوس کیا گیا،ہری پور شہر و گردونواح،مردان  میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، مردان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے,عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer