سارہ خان نے نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

sara khan
کیپشن: sara khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شوبز  ستارے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں حال ہی میں سارہ خان نے   اپنی خوبصورت نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں  جنہیں  مداحوں کی طرف سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

 تفصیلات کے  مطابق سارہ خان نے گزشتہ شام اپنے مداحو ں کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں سیاہ لباس پہنے تصویروں کے لیے پوز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،اُن کی  تصاویر مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک دیگر سٹارز کی جانب سے بھی  پسند کی جا رہی ہیں۔

  واضح رہے کہ پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سارہ خان  جَلد ہی ماں بننے والی ہیں اور آج کل اُنہیں شاپنگ مالز میں اپنے آنے والے ننھے مہمان کی شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سارہ خان کے شوہر، معروف گلوکار فلک شبیر بھی اُن کی نئی نئی ویڈیوز اور تصویریں اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔