ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ارب 53 کروڑ زکوة کی تقسیم کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

 ایک ارب 53 کروڑ زکوة کی تقسیم کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) مستحقین میں ایک ارب 53 کروڑ زکوٰة کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ٹیمیں خطیر فنڈز کے حقیقی ضرورت مندوں تک پہنچنے کے عمل کی نگرانی کریں گی۔

سیکرٹری زکوٰة عالمگیر احمد خان نے کہا6 ہزار زکوٰة کمیٹیوں کے ذریعہ تقسیم کئے گئے ایک ارب 53 کروڑ کے فنڈز کی سکیننگ جاری ہے، دیکھنا ہے کہ کس حد تک زکوٰة اور گزارہ الاﺅنس کی درست تقسیم کا خیال رکھا گیا ہے۔

سٹی42 سے خصوصی گفتگو میں سیکرٹری زکوٰة نے کہا کہ حق داروں تک حق پہنچانا ہی پہلی ترجیح ہے، جس کیلئے فنڈز کو بدعنوانوں سے بچانا ضروری ہے، اسی مقصد کیلئے تمام اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer