ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل: آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈی کی ٹیمیں مدِمقابل

پی ایس ایل: آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈی کی ٹیمیں مدِمقابل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آزر: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سلسلے میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈی کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

میچ کا ٹاس شام ساڑھے 6 بجے ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کا عملہ میچ کے لیے گراؤنڈ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک سیزن 11 میں 3 میچز کھیل چکی ہے، جس میں اسے ایک میں کامیابی، ایک میں شکست جبکہ ایک میچ برابر رہا۔

دوسری جانب راولپنڈی کی ٹیم نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے باعث آج کا میچ اس کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔