بسام سلطان: ضلعی انتظامیہ لاہور کی ایک اور بڑی کارروائی، جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دھر لیا۔
تحصیل کینٹ سے ایک اور جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گرفتار، استغاثہ جمع کرا دیا گیا، سخت مانیٹرنگ جاری/ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر بھی کارروائیاں ہیں۔
2 لاکھ سے زائد جرمانہ، 1 دکان سیل متعدد وارننگز جاری کی، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں سخت مانیٹرنگ جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر نےماڈل ریڑھی بازار کا دورہ کیا۔
ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرنے کی ہدایت، 20 ہزار روپے جرمانہ عائد، اسسٹنٹ کمشنر واہگہ ٹاؤن کی قائداعظم انٹرچینج ریڑھی بازار کی چیکنگ، 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد، اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون کی متعدد مارٹس، چکن شاپس کی چیکنگ کی گئی۔
5 چکن فروشوں اور 4 سپر اسٹورز کو بھاری جرمانے، اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال نے 1 دکان کو سیل جبکہ 2 پھل فروشوں کو بھی جرمانہ عائد کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کی عسکری 10 اور ضرار شہید روڈ پر پرائس انسپکشن، 2 چکن فروش اور 1 سپر سٹور کو جرمانہ، اسسٹنٹ کمشنر نشتر کی متعدد دکانوں و مارکیٹس پر چینی کی قیمتوں کی انسپکشن، اوورچارجنگ پر جرمانہ عائد کیا۔
ڈی سی لاہور کی ہدایت پر منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر کریک ڈاؤن جاری رہے، ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔