مسافروں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان

مسافروں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خورشید رحمانی : پاکستان کی قومی ایرلائن  نے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا ۔ 

 قومی ائرلائن نے سعودی عرب کے رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کےحامل افراد کےلیے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ کراچی، جدہ، ریاض، دمام اور مدینہ جانے والے مسافر 7 اپریل سے 11 اپریل 2024  تک اس رعائیت سےفائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس کے علاوہ عمرہ زائرین کےلیے کرایوں میں 20 فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ 

 کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 اپریل سے 11 اپریل تک رہے گا۔ 

پی آئی اے اکنامی کلاس میں 50 ہزارروپے تک کمی کی گئی۔ لاہور سمیت نارتھ ریجن سے جانے والے مسافروں کےلیے اکنامی کلاس کا کرایہ ایک لاکھ  تین ہزار 680روپے مختص کردیا گیا ہے۔  کراچی سمیت ساوتھ ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95 ہزار 400 روپے مختص کردیا گیا ہے۔