عید الفطر کے موقع پر لاہوریوں کے لیے خوشخبری

عید الفطر کے موقع پر لاہوریوں کے لیے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  عید الفطر کے موقع پر سیاحوں کے لیے خوشخبری، جلو پارک میں بنایا جانے والا پاکستان کا پہلا آف روڈ بائیک ٹریک کاعیدالفطر پر افتتاح کیا جائے گا ۔ 
بائیک ٹریک کا افتتاح سی ای او سوزو سہیل لاشاری کریں گے ۔ 
آف روڈبائیک ٹریک کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ دوران عید آف روڈبائیک ٹریک کی ٹکٹ 650روپےمختص کی گئی ہے۔ عید کے بعد ٹکٹ پرائز میں اضافہ متوقع ہے۔ آف روڈ بائیک ٹریک کے لیے 4 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ ٹریک کی لمبائی 400 فِٹ اور چوڑائی 6 فِٹ پر مشتمل ہے، باؤنڈری وال کے لیے فینسز لگا کر ٹوٹل ایریا کو کور کر دیا گیا ہے۔ ٹوٹل 6بائیکس ٹریک بنائے گئے ، ایک ٹریک 24 فِٹ پر مشتمل ہے۔ 5 ڈرٹ بائیک، 6 اے ٹی وی بائیکس ٹریک کا حصہ بنا دیئے گئے۔ 
واضح رہے کہ ون ویلر حضرات کے لیے اپنے جوہر دکھانے کا بہترین موقع ہے ۔