ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لئے اہم خبر

Railway headquarter,reservation department
کیپشن: Rail car file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)ریلوے ہیڈکوارٹر نے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا۔ریلوے ٹکٹ بکنگ دفاتر 20رمضان المبارک تک دو شفٹوں میں کام کریں گئے۔

ریلوے ہیڈکواٹر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پہلی شفٹ صبح8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ،دوسری شفٹ دوپہر 1 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گئی۔20رمضان المبارک تک شام 6بجے کے بعد ریزرویشن دفاتر بند ہونگے۔ریلوے سٹیشن پر موجود کرنٹ ٹکٹ گھر ٹرینوں کے اوقات کار تک کھلے رہیں گئے۔20رمضان المبارک کے بعد ریزرویشن کا نیا شیڈول لاگو ہو گا۔