ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں اپوزیشن جماعتوں اور اتحادیوں نے سخت مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے پیپلز پارٹی، ترین گروپ، علیم خاں گروپ اور دیگر ساتھیوں سے مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں اور دیگر اتحادیوں سے مشاورت میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر سخت مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے پنجاب میں گورنر راج کی صورت میں بھی سخت ردعمل دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے اس حوالے سے اپنے ارکان اسمبلی کو الرٹ رہنےکی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے علیم خان گروپ اور ترین گروپ سے بھی ساتھ دینے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اپریل تک مشترکہ حکمت عملی کے تحت ایک ساتھ چلنے پر اتفاق ہے۔