ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ میں تیزرفتار کار نہر میں جاگری

ہربنس پورہ میں تیزرفتار کار نہر میں جاگری
کیپشن: Car falls into Canal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ہربنس پورہ میں ڈیال ہاوس کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، کار سوار چاروں افراد کو ریسکیو نے موقع پر طبی امداد دیکر فارغ کر دیا،ٹریفک پولیس نے کرین کی مدد سے نہر میں گری گاڑی نکال کر پولیس کے حوالے کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ  ڈرائیونگ کے دوران ذرا سی بے احتیاطی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے،  ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں نئے سال کے آغاز میں 1 ہزار 490  ٹریفک حادثات میں 1 ہزار 417 افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 927 موٹر سائیکلیں، 251 رکشوں سمیت 200 کے قریب دیگر گاڑیاں حادثات کا شکار ہوئیں۔

 ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب شہر کی اہم شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس خراب پڑی ہیں جس کے باعث رات کے وقت سڑکوں پر حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں کے لئے اندھیرے میں سفر کرنا مشکل ہو گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ںے لاہور کو نظر انداز کر رکھا ہے۔ انتظامیہ کی غفلت سے شہر کی سڑکوں پر حادثات ہو رہے ہیں۔ ٹریفک حادثات کے بعد ٹرین حادثات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، ان لرزہ خیزواقعات کا شکار یا تو نوجوان یا پھر نشے کے عادی افراد  ہورہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer