شوکت علی کے انتقال پر عاطف اسلم کا تعزیتی پیغام

لوک گلوکار شوکت علی کا انتقال
کیپشن: Shaukat Ali
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، نامورگلوکار عاطف اسلم نے فوک گلوکار شوکت علی کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ لوک موسیقی میں ان کا کردار کبھی نہیں بھلایا جاسکے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ شوکت علی صاحب کے انتقال کی خبر نے غمزدہ کردیا ہے، ان کی موسیقی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ انہوں نے شوکت علی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور گلوکار کے بلند درجات کی دعا مانگی۔

دوسری جناب گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں شوکت علی کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوکت علی کی جدائی سے میوزک انڈسٹری میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے، شوکت علی نے پوری دنیا میں ملک وقوم کا نام روشن کیا۔  علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ شوکت علی کی خدمات کوہر سطح پر سراہا جانا چاہیے، شوکت علی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔