ریما خان اور نور بخاری کا عوام کو سورۃالرحمٰن کی تلاوت کا مشورہ

ریما خان اور نور بخاری کا عوام کو سورۃالرحمٰن کی تلاوت کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لالی وڈکی ناموراداکارہ ریماخان اور نور بخاری نےعوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سورۃ الرحمٰن کی تلاوت کا مشورہ دےدیا،کہتی ہیں کہ قرآن پاک کی تلاوت سے ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے۔

لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ وہدایتکارہ ریما خا ن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاط کریں،کون کہتا ہے کہ کسی وبایا بیماری کا علاج نہیں ہے، قرآن پڑھیں اور اس کا کھوج لگائیں ،سورة الرحمٰن کی تلاوت کریں، سورۃ الرحمٰن سننے اور تلاوت کرنے سے ہر کام آسان ہوجاتا ہے۔

اداکارہ نور بخاری کا بھی کہنا ہے کہ قاری عبدالباسط کی پڑھی ہوئی سورة الرحمٰن سنیں، اس سے ہر بیماری کا علاج ہے، قرآن پاک بلاشبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،ہم مسلمان قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرلیں تو کوئی بھی بیماری اور وبا ہمیں کچھ نہیں کر سکتی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 58ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 10لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، امریکہ میں مزید ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں، ہسپتالوں کے بعد سرد خانے بھی کم پڑگئے۔

 ہزاروں کے لیے جان لیوا ثابت ہونے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی اپنے پھیلاؤ کو بڑھا رہا ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد تعداد  2583تک پہنچ گئی جبکہ ابھی تک 40 افراد  موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ107 افراد کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت مختلف اقدامات کررہی ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج لاک ڈاؤن کا 12 واں روز ہے،مارکیٹیں، سینما گھر ، شادی ہالز، تعلیمی ادارے سب بند ہیں، لاہور یئے گھروں میں محصور ہیں، حکومت کی جانب سے 25 لاکھ غریب خاندانوں کو 4000 روپے ماہانہ مالی امداد دینے کا اعلان کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer