سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 277.45 روپے سے کم ہوکر 277.42 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستاہوکر 279.15 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 48 پیسے مہنگا ہوکر 324.49 روپے، برطانوی پاونڈ 17 پیسے سستاہوکر 377.80 روپے، جبکہ یو اے ای درہم 76.28 روپے پر برقرار رہا ۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 5 پیسے اضافے سے 74.53 روپے کا ہوگیا۔