زین مدنی:اداکارہ مومنہ اقبال نے دوسری پارٹی کے بے گناہ ثابت ہونے سے متعلق ایک ویڈیو بیان میں خبروں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ معاملہ ابھی تحقیقات کے مرحلے میں ہے۔
مومنہ اقبال کے مطابق وہ ابھی عدالت سے واپس آئی ہیں اور انہیں معلوم ہوا کہ دوسری پارٹی کے بے گناہ ثابت ہونے کی خبر سامنے آچکی ہے، تاہم یہ خبر سراسر غلط ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ این سی سی آئی نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید کچھ وقت مانگا ہے، اس لیے فی الحال کسی فریق کے بے گناہ ثابت ہونے کا تاثر درست نہیں۔
مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی کے مطابق گزشتہ سماعت میں دوسری پارٹی کو قصوروار قرار دیا گیا تھا، جبکہ اب تحقیقات کے لیے مزید وقت طلب کیا گیا ہے۔