ویب ڈیسک:سونے کی قیمت میں ایک روزہ کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 11 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 112 ڈالر کے نمایاں اضافے کے بعد 4 ہزار 427 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جس کے اثرات پاکستانی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 200 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 602 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے پر پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 185 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 44 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے پر آگیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 688 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے ہوگئی تھی۔
اسی طرح گزشتہ روز فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 270 روپے کم ہوکر 6 ہزار 859 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔