ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی راولپنڈی میں بارشوں کی صورتحال پر کڑی نظر، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی راولپنڈی میں بارشوں کی صورتحال پر کڑی نظر، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   ارشاد قریشی :محکمہ موسمیات نے 4 اور 5 ستمبر کو مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں اور بارش کے دوران انہیں گھروں سے باہر نہ جانے دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے نالہ لئی کے اطراف میں رہنے والے شہریوں کو بھی محتاط رہنے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے واسا مکمل طور پر الرٹ ہے۔

کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے مطابق واسا، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔