سٹی 42: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کی غیر قانونی نیلامی میں ملوث محکمہ کسٹمز کے 2 ملازم گرفتار کرلیے
گرفتار ملزموں میں ڈپٹی کلکٹر مریم جمیلہ اور اسسٹنٹ کلکٹر نعیم رضا شامل ہیں ،ملزموں نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے کسٹم آکشن کی جعلی آئی ڈیز بنائیں،ملزمان جعلی آئی ڈیزبنانے اور گاڑیوں کی جعلی ویرفکیشن میں ملوث پائے گئے
ملزمان موٹر رجسٹریشن اتھارٹی اور پرائیویٹ افراد سے ملکرفراڈ کر رہے تھے،ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپےمارے جا رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App