ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان؛ دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، ہیڈ محمد والا روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

ملتان؛ دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، ہیڈ محمد والا روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے ملتان کے ہیڈ محمد والا روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔ 

 اکبر فلڈ بند پر پانی کا دباؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا، جس کی وجہ سے جھوک وینس، بستی لک والا اور بستی گھنٹہ گھر زیرِ آب آگئے ۔ اس کے علاوہ کئی دیہات بھی سیلابی پانی کی زد میں آ گئے۔ 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انخلا اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ 

دوسری جانب دریائے راوی شاہدرہ کے مقام پر سیلابی پانی کے بہاؤ میں اضافہ جاری ہے۔ دریائے راوی شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 65080 کیوسک سے بڑھ کر 69780 کیوسک ہوگیا ۔