سٹی 42: لیسکومیں بجلی چوری کوچھپانےکیلئےملازمین کی ملی بھگت کا نیا انکشاف سامنے آگیا
ملی بھگت سے2000سےزائدمیٹرزغائب کر دیئے گئے،سب ڈویژن سےمیٹرزغائب پر2لائن سپرنٹنڈنٹس کیخلاف مقدمہ درج درج ہوگیا ۔لائن سپرنٹنڈنٹ شفیق اور حفیظ الرحمان کیخلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کیا گیا
ایس ڈی او سب ڈویژن محمد امجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا،ایس ڈی او سید پور سب ڈویژن محمد امجد نے بتایا کہ نیٹ میٹرنگ اور ایم سی اوز کی بنیاد پر اترنیوالےسنگل وتھری فیزمیٹرزغائب ہوئے ، میٹرز پر یونٹس پنڈنگ تھے،
ایف آئی آر کے مطابق پنڈنگ یونٹس کی بنیاد پر کمپنی کو نقصان پہنچایا گیا۔

