ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی اورپاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ  

عالمی منڈی اورپاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی منڈی اورپاکستان میں سونے کے مہنگا ہونے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

 آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی،فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کے اضافے بعد قیمت  376700 روپے ہوگئی ہے۔

 اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاو 5144 روپے کے اضافے سے 322959 روپے ریکارڈ کئے گئے،جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی بھی 12 روپے بڑھ کر 4315 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہے۔

 دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 60 ڈالر مہنگا ہوکر 3540 ڈالر کا ہوگیا ہے۔