ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: جنگلات کی کٹائی اورلکڑی کی نیلامی پرفوری پابندی عائدکردی گئی

پنجاب: جنگلات کی کٹائی اورلکڑی کی نیلامی پرفوری پابندی عائدکردی گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وزیراعلیٰ مریم نوازنےدرختوں کی نیلامی کی آڑمیں جنگلوں کی کٹائی کادھندہ بندکردیا۔
پنجاب کےتمام جنگلات کی کٹائی اورلکڑی کی نیلامی پرفوری پابندی عائدکردی گئی،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارجنگل کی لکڑی کی نیلامی کاروایتی نظام ختم کرنےکابڑافیصلہ کیا گیا۔جدیدٹیکنالوجی اورمیپنگ کی مددسےنئےاورشفاف قواعدوضوابط بنائےجائیں گے۔
جنگلات کی لکڑی کی نیلامی پرپابندی کاباضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا،نیلامی کےنام پرجنگلات کےدرخت بےرحمی سےکاٹ لئےجاتےتھے۔جنگلات کےتحفظ وفروغ کےماہرین کاوزیراعلیٰ پنجاب کےدلیرانہ فیصلہ کاخیرمقدم کیا گیا ہے۔
 اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کےڈائریکٹرجنرل کوحکم نامےپرعملدرآمدیقینی بنانےکی ہدایت کر دی،حکومتی حکم نامہ کے مطابق ہرقسم کی لکڑی کی نیلامی پرتاحکم ثانی پابندی عائدکردی۔
وزیراعلیٰ نےاقدام جنگلات کےتحفظ اورزمین کوکٹاؤسےمحفوظ بنانےکیلئےکیا۔  باقاعدہ  نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔