ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوگر کم کرنے والا پھل، ماہرین نے ذیا بیطس کے مریضوں کو اہم خبر سنا دی

شوگر کم کرنے والا پھل، ماہرین نے ذیا بیطس کے مریضوں کو اہم خبر سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے اہم خبر آگئی، ایک ایسی سبزی جو ان کے شوگر کے لیول کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے جو آسان سے مل بھی جاتی ہے، اس سبزی کا ذائقہ  آلو جیسا ہے لیکن وہ صحت پر بوجھ ڈالنے کے بجائے فائدہ پہنچاتی ہے۔

شوگر کے مریضوں کی ذرا سی لاپرواہی خون میں شگر کی سطح کو بڑھا دیتی ہے۔ ایسی ہی ایک عام سبزی ہے آلو، جسے تقریباً ہر گھر میں کھایا جاتا ہے، مگر آلو میں موجود زیادہ نشاستہ اور سادہ کاربوہائیڈریٹس بلڈ شوگرکی سطح کو فوراً اوپر لے جاتے ہیں۔ اسی لیے ذیابیطس کے مریضوں کو آلو کھانے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

آلو کا بہترین متبادل کچا کیلا
کچا کیلا آلو جیسا ہی ذائقہ اور ٹیکسچر رکھتا ہے۔ آپ چاہیں تو اس سے سبزی، کٹلیٹ، ٹِکّی، پکوڑے یا پراٹھے بنا سکتے ہیں۔ ذائقے میں یہ آلو سے کم نہیں بلکہ کئی لحاظ سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

کچے کیلے کے فوائد
کچے کیلے میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھنے سے روکتا ہے، اس میں موجود ریزیسٹنٹ اسٹارچ آنتوں کے اچھے بیکٹیریا کے لیے خوراک کا کام کرتا ہے، جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

کچے کیلے میں میگنیشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جو پٹھوں کے درد، نیند کی کمی اور جسم کے دیگر افعال کے لیے نہایت اہم ہے، یہ ذیابیطس کے مریضوں کے ساتھ ساتھ عام انسانوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، کچے کیلے کھانے سےصحت پر کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں پڑتے۔