پولیس خاموش تماشائی، شہر میں ڈاکو راج برقرار

پولیس خاموش تماشائی، شہر میں ڈاکو راج برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) شہر میں وارداتیں نہ رک سکیں، جیل روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری سے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، پولیس نے تاحال مقدمہ بھی درج نہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈاکو ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، شہری شہری اپنے موبائل فون، کیش اور موٹرسائیکل جیسی قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے ہیں۔ لاہور کی مصروف ترین شاہراہ جیل روڈ پر ڈکیتی کے دوران دو موٹر سائیکل ڈاکو شہری سے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ دونوں ڈاکوؤں نے چہرے پر ماسک پہن رکھے تھے، پولیس کی جانب سے تاحال مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔

ادھر نواں کوٹ پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کے تین ملزمان گرفتار کرلیے۔ پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ نواں کوٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں جس پر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکر ملزم سیف، ساحل اور مرتضیٰ کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ایک چوری شدہ رکشہ، پانچ موبائل فون، پسٹل اور بھاری مقدار میں شراب بھی برآمد کی گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب مغلپورہ پولیس نے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گروہ پر چھاپا مار کر دو ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزمان کے قبضے سے چھ چوری شدہ موٹرسائیکلیں، چار موبائل فونز اور دو پسٹل برآمد کیے گیے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔