210 سرکاری ہسپتالوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ

210 سرکاری ہسپتالوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) بجلی کی بچت کا بڑا منصوبہ، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 210 سرکاری ہسپتالوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، سرکاری ہسپتالوں کو شمسی توانائی پر منتقل کر نے سے سالانہ 3 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے توانائی کی بچت کے لیے بیشتر منصوبے مکمل اور شروع کیے جاچکے ہیں، جس میں سرکاری سکول اور اعلیٰ تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں، جنہیں شمسی توانائی پر منتقل کر کے سالانہ اربوں روپے کی بچت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اب 210 ہسپتالوں کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے، محکمہ توانائی پنجاب کی کابینہ کو بھیجی گئی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کو شمسی توانائی پر منتقل کر کے سالانہ 3 ارب روپے کی بچت کی جائے گی۔

سرکاری ہسپتالوں میں 95 میگاواٹ کی کپیسٹی والے سولر پینلز لگائے جائیں گے، جس سےسالانہ 173.3 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیواور ٹرثیری کیئر ہسپتالوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں حکومت نےٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کی کوشش کے بعد اب پرائمری ہیلتھ کو بھی ریجنل ہیلتھ اتھارٹیز قائم کرکے پرائیویٹ افراد کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا، ریجنل ہیلتھ اتھارٹیز کو پرائیویٹ شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ذریعے چلایا جائے گا،  پہلے مرحلے میں میو ہسپتال اور علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ میں ایم ٹی آئی کے نفاذ پر غور کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer