پنجاب اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس، 6 مسودہ قانون منظور

پنجاب اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس، 6 مسودہ قانون منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) پنجاب اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہوا جس میں6 مسودہ قانون منظور کرلیے گئے۔

  پنجاب اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس میں محکمہ ہاؤ سنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وقفہ سوالات مکمل ہونے کے بعد چودھری پرویز الٰہی نے پنجا ب اسمبلی کے رولز کو معطل کر کے مسودہ قانون ٹائمز انسٹیٹیوٹ ملتان2020 ( مسودہ قانون نمبر 22بابت2020) پیش کرنے کی اجازت دی جسے متفقہ طور پر پا س کر لیا گیا۔

 پاس کر دہ بل کے مطابق اب ٹائمز انسٹیٹیوٹ ملتان کو چارٹر یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہو گیا اب وہ باقاعدہ طور پر ڈگری ایوارڈنگ یونیورسٹی بن گئی ہے، یہ بل گزشتہ سات سالوں سے التواء کا شکار تھا اس بل کو پنجاب اسمبلی کے رولز معطل کر کے اسمبلی میں پیش کرنے کی اجازت دی گئی، دیگر پانچ مسودہ قانون (ترمیم) وقف املاک پنجاب 2020، مسودہ قانون اوقاف پنجاب 2020، مسوددہ قانون (ترمیم) کو آپریٹو سوسائٹیز 2020، مسودہ قانون تحفظ شدہ علاقے پنجاب 2020، مسودہ قانون (ترمیم) تحفظ نسواں اتھارٹی پنجاب 2020 بھی کثرت رائے سے منظور ہوئے۔ 

اجلاس میں تین مسودات قانون، مسودہ قانون (ترمیم) سول سرونٹس پنجاب 2020، مسودہ قانون پیرول پنجاب 2020، مسودہ قانون (ترمیم) نیک چلن قیدیوں کی پروبیشن پر رہائی، پنجاب 2020، مسودہ قانون (ترمیم) مجرموں کی پروبیشن2020  اسمبلی میں پیش کیے گئے جبکہ ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے اجلاس جمعرات دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer