ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’پولیس تشدد سے ملزمان کی ہلاکت نا قابل معافی جرم ہے‘‘

’’پولیس تشدد سے ملزمان کی ہلاکت نا قابل معافی جرم ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ پولیس تشدد سے ملزمان کی ہلاکت نا قابل معافی جرم ہے جیسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے پنجاب میں پولیس کی حراست میں ملزمان کی تشدد سے ہلاکت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے تشدد سے ملزمان کی ہلاکت ناقابل معافی جرم ہے۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ یہ واقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ذمہ داران کے خلاف فوری مقدمات درج کرا کے گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کا قلع قمع نہ کیا گیا تو یہ معاشرے کا ناسور بنتے جائیں گے اور ان واقعات میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے، وزیر اعلیٰ پولیس کے سافٹ امیج کے لیے جو کاوشیں کر رہے ہیں ان واقعات سے انہیں نقصان پہنچے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer