سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی ملکی و غیر ملکی 27 پروازیں متاثر، طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 15 پروازیں منسوخ جبکہ 12 تاخیر کا شکار رہیں۔
ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق گلف ائرکی بحرین جانیوالی پرواز8765 اور آنے والی پرواز 8764 ، پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز 757 اور آنیوالی پرواز 758 ، پی آئی اے کی کراچی جانیوالی پرواز 303 ، پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683 اور آنیوالی پرواز 684 ، پی آئی اے کی ابوظہبی جانیوالی پرواز 295اور آنے والی پرواز 296، پی آئی اے کی کراچی جانیوالی پرواز 307 اور آنے والی پرواز 306 ، پی آئی اے کی جدہ سے آنیوالی پرواز 760، پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز 302،ائر بلیو کی جدہ سے آنیوالی پرواز 471 ، پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز 789 کو منسوخ کر دیا گیا۔
جبکہ دوسری جانب متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جن میں پی آئی اے کی ٹوکیو سے آنیوالی پرواز 853 اور پی آئی اے کی ہی مدینہ سے آنیوالی پرواز748 ایک گھنٹہ، دمام سے آنیوالی پرواز157تین گھنٹے، دمام جانیوالی پرواز 158 تین گھنٹے، اومان ائر کی مسقط سے آنیوالی پرواز 341ایک گھنٹہ، سعودی ائر کی مدینہ سے آنیوالی پرواز 734دوگھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔
پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔