ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رشوت نہ دینے پر جھوٹا مقدمہ ؛ انکوائری میں پولیس ملازمین قصوروار ثابت

رشوت نہ دینے پر جھوٹا مقدمہ ؛ انکوائری میں پولیس ملازمین قصوروار ثابت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مبینہ رشوت نہ دینے پرباپ بیٹے ،دکان ملازم پرجھوٹامقدمہ درج کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا ،اینٹی کرپشن کی انکوائری میں پولیس ملازمین قصور وار ثابت ہوگئے
متاثرہ خاتون کی درخواست پر اینٹی کرپشن حکام نے انکوائری رپورٹ پولیس افسروں  کو بھجوادی،،انکوائری رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹروسیم عارف، کانسٹیبل عمیر ،شعیب نے باپ بیٹے کو ہراساں کیا 
ایک لاکھ 67 ہزار رشوت لیکر باپ عرفان کو رہا دیا، بیٹے احمد ،ملازم کریم پر مقدمہ درج کیا،ملزموں  کے بیانات اور ایف آئی آر کے مندرجات میں تضاد پایا گیا،سب انسپکٹر وسیم اور پولیس اہلکار دوران تفتیش اپنے بیانات کا دفاع نہ کرسکے
پولیس پارٹی نے پرائیویٹ گاڑی پر گھر پر چھاپہ مارا، پارک کا وقوعہ بنا دیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے  تھانیدار ،اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی