سٹی 42 :پنجاب میں ڈینگی وائرس کے حملے جاری ہیں، صوبے بھر میں سرکاری طور پر ڈینگی بخار کے 63 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ڈینگی سے سب سے زیادہ راولپنڈی متاثر ، 26 نئے مریض رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ لاہور میں ڈینگی بخار کے 19 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسکے علاوہ فیصل آباد ،ساہیوال میں ڈینگی بخار کے 4 ، 4 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
اٹک ، جہلم ، قصور ، مری اور شیخوپورہ میں ڈینگی بخار کا 1-1مریض رپورٹ ہوا۔
واضح رہے کہ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 1657 ہوگئی۔ اس کے علاوہ لاہور میں رواں سال ڈینگی بخار کے اب تک 275 کیسز رپورٹ چکے ہیں۔