ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روسی کمپنی نے بچوں اور بڑوں کیلئے لگژری "منی مرسڈیز" متعارف کرا دی

روسی کمپنی نے بچوں اور بڑوں کیلئے لگژری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسیک: روس کی معروف کار ڈیلرشپ کمپنی الیگزی مرسڈیز نے 1950 اور 60 کی دہائی کی مشہور مرسڈیز بینز SL 300 کا چھوٹا مگر پرتعیش ماڈل فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے، جس کی قیمت 49 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

یہ منی مرسڈیز اپنی خوبصورتی اور ساخت میں اصل SL 300 کی ہو بہو نقل ہے، جو نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کے لیے بھی ایک دلچسپ اور مہنگا کھلونا ثابت ہو رہی ہے۔

گاڑی کی نمایاں خصوصیات میں 120 کلوگرام تک وزن اُٹھانے کی صلاحیت، 1.5 کلو واٹ الیکٹرک موٹر کے ساتھ 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، ایڈجسٹ ہونے والی لیدر سیٹس موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ایلومینیم ڈیش بورڈ، اصلی میٹرز اور سوئچز، فنکشنل لائٹس، میوزک کے لیے سب ووفر اور  ٹرانسمیشن موڈ سلیکٹر اور کلاسک مرسڈیز کا مشہور تھری پوائنٹ اسٹار لوگو بھی ہے۔
اگرچہ اس ماڈل کی قیمت ایک عام گاڑی سے بھی زیادہ ہے مگر روس میں اسے لگژری کھلونے کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جو شوقین بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے لیے بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔یہ منفرد اور نایاب گاڑی صرف تفریح کے لیے ہی نہیں بلکہ کلاسک کار کے شوقین افراد کے لیے ایک کلیکٹرز آئٹم کی حیثیت رکھتی ہے۔