سسر کا بہو پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج، پولیس کے چھاپے

Sheikhupura domestic violence video, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شیخوپورہ میں انسانیت انسان کے اندر چھپے درندے کا خوفناک روپ دیکھ کر شرما گئی، سنگدل سسر لطیف نے بہو پر وحشیانہ تشدد کرتا رہا۔ سسر  لطیف نے کھانا پکانے میں تاخیر پر  بہو کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

سسر کے تشدد کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون کا شوہر  روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے۔ ماں کو تشدد کا نشانہ بننے سے بچانے  کے لئے معصوم بچے سنگدل دادا کی منت سماجت کرتے رہے۔

تشدد کا یہ دلخراش واقعہ جنڈیالہ شیر خان میں ہوا۔ جنڈیالہ شیر خان ایک قدیم گاوں ہے جسے پنجابی زبان میں آفاقی شاعری کے خالق سید وارث شاہ کی جائے پیدائش ہونے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

سسر کے بہو پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو کلپ پاکستان کے سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد عوام نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کیا تو شیخوپورہ پولیس حرکت میں آ گئی اور پولیس نے اپنی مدعیت میں ویڈیو میں تشدد کرتا دکھائی دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جیڈیالہ شیر خان کی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ متاثرہ خاتون کے ساتھ پولیس رابطہ میں ہے انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔