(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کی پیشگوئی کردی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ڈالر کی اس وقت جو قدر ہے، وہ حقیقی نہیں ہے، ڈالر کی اصل قدر200 روپے سے کم ہے اور ڈالر 200 روپے سے کم ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اِس وقت ڈالربین الاقوامی طورپرمضبوط ہے لیکن اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو 200 روپے سے کم پرلائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ادارہ شماریات آزاد ادارہ ہے اور وہ ہیرا پھیری نہیں کرتا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اپوزیشن کوماضی میں بھی کہتا رہا کہ آئیں میثاق معیشت کریں، عمران خان اوراس کی پوری ٹیم کے اعصاب پرمیں سوارہوں۔