سابق وزیراعظم کے توہین آمیز   بیان پر عدالت کا حتمی فیصلہ آگیا

Imran Khan, court final decision
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق توہین آمیز   بیان پر  عدالت کا فیصلہ آگیا،عمران خان توہین عدالت کی کارروائی سے بچ گئے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی ،بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، میاں گل حسن اورنگزیب، طارق محمود جہانگیری اور بابر ستار شامل تھے،عمران خا ن کےخلاف شوکاز نوٹس خارج کردیا گیا۔

توہین عدالت کیس میں عمران خان کا بیان حلفی منظور کرلیا گیا،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسارکیا کہ عمران خان ڈسٹرکٹ کورٹ بھی گئے،عمران خان کے کنڈکٹ کو دیکھتے ہوئے عدالت شوکاز نوٹس خارج کرتی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےعمران خان کے خلاف توہین عدالت شوکاز نوٹس خارج کرنے پرمخالفت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نہال ہاشمی، طلال چودھری اور دانیال عزیز کیسز کے فیصلے موجود ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ نہال ہاشمی، طلال چودھری اور دانیال عزیز کیس کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں؟ 

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ آپ نے تحریری دلائل دے دیئے ، ہم وہ فیصلے میں لکھ دینگے، عدالت عمران خان کے بیان حلفی سے مطمئن ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نےتوہین عدالت کیس میں عمران خان کا بیان حلفی منظور کرلیا، عدالت بادی النظر میں سمجھتی تھی کہ عمران خان نے توہین عدالت کی۔تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ختم کردیا۔ 


M .SAJID .KHAN

Content Writer